مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو ”بھارتی کشمیر”لکھنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے امریکہ کی شرارت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایسے شرپسندانہ بیانات کا مقصد خطے کے عوام میں بے چینی پیدا کرنا ہے۔امریکہ کے ایسے مایوس کن بیانات ہمارے عالمی تعلقات کے ازسر نو تعین کا بھی تقاضہ کرتے ہیں۔تاریخ شاید ہے کہ امریکہ نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے ہمیں نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی متنازع حیثیت مسلمہ حقیقت ہے۔اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں نے اسے بھارت اور پاکستان کے درمیان تصفیہ طلب مسئلہ قرار دے رکھا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے حقائق کے برعکس ٹوئٹ کی جس میں ’’بھارت کا جموں کشمیر’’لکھا گیا ہے۔عالمی طاقتوں کو چاہئیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
مقبوضہ کشمیر کو ”بھارتی کشمیر” لکھنے پر امریکی محکمہ خارجہ پر تنقید
