لندن(پ ر ) رانا بشارت علی خاں عالمی انسانی حقوق کے علمبردار نے انٹرنیشنل زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں ، دنیا خاموش تماشائی نہ بنے ،بھارتی مظالم مہذب دنیا کیلئے شرمناک ہیں ۔ رانا بشارت علی خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے انتطار میں ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد حق اور انصاف پر مبنی ہے۔ بھارت نے ستر سال سے کشمیریوں کے انسانی اور جمہوری حق کو سلب اور فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیر غاصبانہ قبضہ کر رکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے غیرکشمیری انتہا پسند ہندوؤں کو آباد کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔ عالمی برادری نے اگر خاموشی نہ توڑی بھارت کے ناپاک منصوبوں کو نہ روکا تو نریندر مودی جنوبی ایشیا کے امن کو تباہ کردے گا۔ برطانیہ سیکورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہے، برطانوی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ رانا بشارت علی خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرادادیں کشمیر یو کو یہ حق دیتی ہیں کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریںبھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ برطانوی ممبران پارلیمنٹ حکومت پر دبائو ڈالیں کہ وہ بھارت کےساتھ تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلہ کے پُرامن حل کے پیش رفت کرے۔
مسئلہ کشمیر و فلسطین کو حل نہ کرنا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے، رانا بشارت
