بہاولپور(نیوز رپورٹر) کشمیر کی آزادی کی جنگ میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، اس وقت ہمارے کشمیری بہن بھائی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم سب ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح اپنا قومی کردار ادا کرنا چاہتی ہے” ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیادریں اثنا یونیورسٹی نے میرٹ بیسڈ(فیس ٹو فیس )تعلیمی پروگراموں کے داخلوں کی تاریخ میں 22۔ فروری تک توسیع کردی ہے،داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی وجہ سے ایم ایس سی(آنرز) ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے انٹری ٹیسٹ کی تاریخیں بھی تبدیل ہوگئی ہیں، نئے شیڈول کے مطابق اِن پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ اب 24۔فروری کو شروع ہونگے جو 3۔مارچ تک جاری رہیں گے۔
کشمیر کی آزادی جنگ میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے: مقررین
