جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام کنری میں منعقدہ”یوم حیاء ویکجہتی کشمیر” کانفرنس سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری فوزیہ خالد،جماعت اسلامی کشمیر کی رہنما ندرت سلمان،ناظمہ ضلع عمرکوٹ مسز عابد اور ناظمہ شہر سلمہ جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پائیدار امن کا خواب تعبیر نہیں ہو سکتا کشمیری عوام پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ظلم اور جبر کی انتہا کر دی ہے ماؤں کے لخت جگر شہید اور خواتین کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ زندگی کے جس شعبے سے حیائ رخصت ہو جائے وہاں بے اصولی، بے ضمیری، بے شرمی اور بے حیائی غالب آ جاتی ہے جھوٹ اور مکرو فریب کو فروغ ملتا ہے کیونکہ حیاء انسان اور گناہ کے درمیان حائل ہونے والی چیز ہے حیاء ایمان سے جڑ کر حلال اور حرام کی تمیز پیدا کرتی ہے اور اللہ تعالی نے جس کاموں کے کرنے سے منع کیا ہے ان کے کرنے سے روکتی ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی اور نظریاتی مملکت اور مسلم معاشرے میں ویلنٹائن ڈے جیسے فحش وبیہودہ رسم منانے کی یقینا” کوئی گنجائش نہیں یہ رسم مسلم معاشرے میں بگاڑ پیدا کرکے اسلامی تشخص کو مسخ کرنے اور مسلمانوں کی اخلاقیات کو تباہ کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین مظلوم کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتی ہیکہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ آزادانہ زندگی گزار سکیں۔
مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کی انتہا ہوگئی‘ جماعت اسلامی
