Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن خواب رہے گا :گورنر سرور

کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی اداروں کی خاموشی بھی جرم ،عوام کی منزل پاکستان ، کشمیری اور پاکستانی ایک دوسرے سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے ، بیرسٹر سلطان

گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب کے سواکچھ نہیں ۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمو د کاکہناہے کہ ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہو گا ۔کشمیر ی اور پاکستانی ایک دوسرے سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔گورنرپنجاب چودھری سرور سے صدر تحر یک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے وفد کے ہمراہ گورنر ہائوس میں ملاقات کی ، اس موقع پر مسئلہ کشمیر ، پارٹی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز پربات چیت کی گئی ۔ گورنرپنجاب کاکہناتھاکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت سب ایک پیج پر ہیں ۔ مودی پاکستان دشمن دہشت گرد تنظیموں کاسرغنہ بن چکا ہے ۔ کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی اداروں کی خاموشی بھی جرم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کامقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ مودی باہر سے لوگوں کو آبادکرکے کشمیر یوں کی اکثریت کو ختم کر رہا ہے ۔ کشمیر کے عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی۔گور نر نے مزید کہاکہ بھارتی فوجی پیلٹ گن سے کشمیریوں کی بینائی ختم کر رہے ہیں۔ کشمیرآج تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے ۔ کشمیری امن اور آزادی چاہتے ہیں،بھارت دہشت گردی کا حامی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے