Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی نظربندی ختم

میر واعظ جامع مسجد میں جمعے کا خطبہ دے سکتے ہیں، میر واعظ عمر فاروق 82 ہفتوں بعد جمعے کا خطبہ دیں گے— فوٹو: فائل
مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی نظربندی ختم کردی گئی، جامع مسجد سری نگر میں آج جمعے کا خطبہ دے سکتے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 20 ماہ سے گھر پر نظربند حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق پر قابض انتظامیہ کی عائد پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔

میر واعظ جامع مسجد میں جمعے کا خطبہ دے سکتے ہیں، میر واعظ عمر فاروق 82 ہفتوں بعد جمعے کا خطبہ دیں گے۔

میر واعظ کو مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے ایک روز پہلے 4 اگست 2019 کو گھر پر نظربند کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے