چیئرمین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہبھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی سوچ بدلنی ہوگی،کشمیر کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئےمیرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری ڈائیلاگ کے حامی ہیں، مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تبدیلیوں سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، آج نہیں تو کل مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔
ایک تصویر
حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی 19 ماہ بعد ختم
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 19 ماہ سے مجھے مسلسل گھر میں محصور کیا گیا ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کے سول حقوق کے ساتھ مذہبی اور انسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی بات نہ لکھنے کے لیے مقامی صحافیوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی سوچ بدلنی ہوگی،
