بھارتی پولیس نے غبارے کو تحویل میں لے کر اس پر مزید تحقیقات شروع کردیں
سری نگر: مقبوضہ جموں کشمیر میں پی آئی اے کے جہاز کی شکل کا غبارہ ملنے پر بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔
جاسوس کبوتر کی گرفتاری کا دعویٰ کرنے کے بعد بھارت کی ایک اور بد حواسی سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا ہے اور سبز رنگ کے ساتھ چاند ستارا بھی بنا ہوا ہے۔
