Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: ریاستی دہشتگردی میں ایک اور نوجوان شہید ، بھارتی فوجی کی خودکشی

قابض فورسز نے بارہ مولہ کے سوپور ٹائون میں محاصرے کے دوران غنی خواجہ کو شہید کیا،سڑکیں بند، علاقہ سیل محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے پر جواب طلب، اہلیان جموں کو زمین روزگار کھونے کا زیادہ خطرہ:فاروق عبداللہ

سری نگر (نیوز ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، تازہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائی ضلع بارہ مولہ کے سوپور ٹائون میں کی گئی،بھارتی فورسز نے محاصرے اور چھاپے کی کارروائی کے دوران غنی خواجہ کو شہید کیا، فورسز نے اسی ضلع میں کریری کے مقام پر سڑکیں بند کر کے علاقہ سیل کردیا،ادھر ضلع کیرن میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی،تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیر میں خو د کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 494ہو گئی،دریں اثنا جموں میں این سی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا آرٹیکل 370 کے خاتمے سے جموں میں زیادہ لوگوں کو زمین اور روزگار کھونے کا خطرہ ہے ،جموں میں بی جے پی کے اجلاس میں جموں وکشمیر میں بی جے پی حکومت بنانے کی قرارداد منظور کی گئی ہے بی جے پی والے کہتے ہیں کہ وہ حکومت بنائیں گے میں دیکھوں گا کہ یہ کیسے ہوگا، کیا وہ آسمان سے آئیں گے ؟ ہم ان کے راستے میں کھڑے ہیں ، آپ ہمیں کس طرح ہٹائیں گے ، انتخابات سے پہلے ہمیں پاکستانی کہا جاتا ہے اور انتخابات کے بعد ہم ہندوستانی ہوجاتے ہیں،علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے پر بھارتی حکومت سے 23مارچ تک جواب طلب کر لیا ،عدالت نے بھارتی حکومت، بھارتی وزارت خارجہ ،جموں و کشمیر حکومت، پاسپورٹ حکام اور پولیس سربراہ کو نوٹس جاری کردئیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے