Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر: براہ راست پاکستان، بھارت مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے :امریکہ

واشنگٹن ( نیٹ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں صحافی کے سوال کہ کیا امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے عرب خطے کے دورے کے دوران طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے ؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کیلئے دوحہ میں ہیں اور ان ملاقاتوں کی تفصیلات چند روز میں سا منے آئیں گی ۔ صحافی کے سوال کہ کیا امریکی وزیرخارجہ نے حال ہی میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ 54منٹ کی فون کال کی ہے اور کیا امریکہ نے پاکستان ا ور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کیلئے کوئی کردار ادا کیا ، اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اور دیگر مسائل کے حل کیلئے براہ راست مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے ، امریکی وزیرخار جہ کے پاکستانی اور بھارتی ہم منصبوں کیساتھ رابطے ہوئے لیکن میرے پاس اس سے زیادہ مزید تفصیلات نہیں جو میں آپکے ساتھ شیئر کر سکوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے