Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

سری نگر: مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام کے علاقے میں تعینات بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی ہی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کرلی، اہلکار کی شناخت امر جیوتی کے نام سے ہوئی ہے جو کیرالا کا رہائشی تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک بھارتی فوج کے کرنل سمیت 5 اہلکار خودکشی کرچکے ہیں جب کہ 2007 سے اب تک 485 بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کرچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے