تنازعہ کشمیرپورے جنوب مشرقی ایشیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے،حریت رہنما
غیر قانونی طورپر بھار ت کے زیر قبضہ جموںوکشمیرمیںحریت رہنما جاوید احمد میر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی امن کی خاطرطویل عرصے سے حل طلب تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں مدد فراہم کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جاوید احمد نے سرینگر کے علاقے سرائے بالا میں معروف کاروباری شخصیت مشتاق احمد کچھے کی والدہ کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ تنازعہ کشمیرپورے جنوب مشرقی ایشیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں تنازعہ کشمیر سے جو ایک بار پھر عالمی فورموں پر گونج رہا ہے،عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے کشمیری عوام کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔انہوں نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت درجنوں نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کی۔
