سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کیخلاف ہڑتال اور مظاہرے کئے گئے ، قابض فورسز نے چھاپے اور محاصرے کی کارروائیوں میں مزید درجنوں افراد گرفتار کرلئے ۔ ،شوپیاں،پلوامہ میں محاصرے کی کارروائیاں جاری ہیں،انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل ہے ،مودی حکومت نے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کامنصوبہ بناتے ہوئے آل انڈیا سروسز سے مزید 18افسر تعینات کردیئے ،جنرل سیکرٹری پیپلز کانفرنس عمران انصاری مستعفی ہوگئے ، پی ڈی پی کی تنظیم سازی کی گئی ہے ،حریت رہنمائوں علی گیلانی ،سید صلاح الدین اور دیگر نے کہا ہے کہ عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں،جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا،تین روز قبل جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نذرآتش مکانوں میں مویشی بھی جل کر راکھ ہوگئے ۔ عوام طبی سہولیات سے محروم ہیں ،ڈائلیسز سنٹر رعناواری ہسپتال ایک سال سے بند ہے ،کشمیرریل لنک کا تاریخی لمحہ، دنیاکے بلند ترین ریلوے پل کے سروں کوجوڑدیا گیا ۔
مقبوضہ کشمیر:بھارتی دہشتگردی کیخلاف ہڑتال،چھاپے ،درجنوں گرفتار
