Input your search keywords and press Enter.

بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے، محبوبہ مفتی

بھارتی پارلیمانی وفد کے دورہ کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق محبوبہ مفتی نے کہا کہ پہلے بھی وفود یہاں آتے رہے باہر سے وفود لاکر یہاں سب کچھ ٹھیک ہونے کی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے بہتر ہے کہ یہاں کے لوگوں سے پوچھ کر سرٹیفکیٹ حاصل کی جائے۔
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کا راستہ جموں و کشمیر سے ہی گذرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا ہے جب تک پاکستان اور پاکستان زیر انتظام کشمیر کے ساتھ جوڑنے والے راستوں کو کھولا نہ جائے گا۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار آج جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں منعقدہ پارٹی تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے بھی کہا ہے کہ رنجشوں کو بھولنا چاہیئے لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کا راستہ جموں و کشمیر سے گذرتا ہے جب تک نہ جموں و کشمیر میں ظلم بند کیا جائے گا، جو سڑکیں پاکستان اور اُس طرف کے کشمیر کے ساتھ ملتی ہیں، ان کو کھولا جائے گا تب تک امن قائم نہیں ہوگا۔ بھارتی پارلیمانی وفد کے دورہ کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق محبوبہ مفتی نے کہا کہ پہلے بھی وفود یہاں آتے رہے باہر سے وفود لاکر یہاں سب کچھ ٹھیک ہونے کی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے بہتر ہے کہ یہاں کے لوگوں سے پوچھ کر سرٹیفکیٹ حاصل کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے