اسلام آباد(آئی این پی)ترکی کے پاکستان میں سفیر احسان مصطفی یرداکل نے کہا ہے کہ ترکی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے،پاکستان اور ترکی کے تعلقات بہت مضبوط ہیں،ہمارے دل ایک دوسرے کے لیے دھڑکتے ہیں،کشمیر پریمئر لیگ ایک اچھا قدم ہے،ہفتہ کوچیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل سے ملاقات کی،ملاقات میں مظفرآباد ٹائیگرز اور پاک ترک بھائی چارے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ ایک اچھا قدم ہے،ترکی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے،پاکستان اور ترکی کے تعلقات بہت مضبوط ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے دل ایک دوسرے کے لیے دھڑکتے ہیں،مجھے کرکٹ بہت پسند ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ترکی میں بھی کرکٹ کلچر کو پروموٹ کیا جائے اس موقع پر چیرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے کہا کہ ہم ترکی میں کرکٹ کی پرموشن میں آپ کے ساتھ ہیں،ترکی ہمارا دوسرا گھر ہے۔چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز نے ترک سفیر کو ٹیم کی شرٹ بھی پیش کی۔
کشمیر پر یمئر لیگ ایک اچھاقدم، ترکی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی: ترک سفیر
