Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کے مسئلے پر قوم سودے بازی قبول نہیں کریگی:حافظ احمد علی

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر قوم کوئی سودے بازی قبول نہیں کرے گی۔پاک بھارت مذاکرات ہونے کی خبریں خوش آئند لیکن کشمیریوں کو نظرانداز کرکے ہونے والی کوئی بھی بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتی ہے۔پاکستانی حکومت بھارت کے ساتھ مذاکرات کو کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے سے مشروط کرے۔اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حافظ احمد علی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر برصغیر میں امن کا خواب ادھورا ہے۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اس کے بغیر مملکت خداداد نامکمل ہے۔بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے۔اقوام متحدہ،او آئی سی اور حقوق انسانی کی تنظیموں کا فرض ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈال کر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند اور اس کی خصوصی حیثیت بحال کرائیں۔ حق خودداریت کشمیریوں کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ کچھ ممالک پاک بھارت مذاکرات کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ان مذاکرات میں کشمیر کا مسئلہ بھی شامل ہوگا۔ہم حکمرانوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس تھوپے جانے والا کوئی فیصلہ قوم قبول نہیں کرے گی۔مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کو حق خود داریت دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے