برطانوی ہائوس آف لارڈ کے سابق رکن اور کشمیر کے عالمی سفیر لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی ایک فاشسٹ آدمی ہے جس کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، بی جے پی حکومت نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہندووں کو مقبوضہ کشمیر میں باشندہ ریاست کا درجہ دیاہے بھارت جب تک مقبوضہ کشمیر کا پانچ اگست 2019ءکا اسٹیٹسس بحال نہیں کرتا تب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی روابط بحال نہیں کئے جانے چاہیں ۔ بائیس برس تک نمائندگی کے بعد اب برطانوی ہائوس آف لارڈ میں دوبارہ جانے کی کوئی خواہش نہیں،جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے پروگرام "میٹ دی پریس” سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر میرا گھر ہے، میں اپنے گھر آتا ہوں،جب تک آر ایس ایس اور بی جے پی کی حکومت ہے مودی پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔
کشمیر کا اسٹیٹس بحال پھر پاکستان بھارت سےتجارتی روابط قائم کرے، لارڈ نذیر
