جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی غاصبانہ قبضہ کو 600 روز مکمل ہو گئے ہیں۔ نریندر مودی
حکومت کی طرف سے 5اگست 2019کو مسلط کیے گئے فوجی محاصرے کی وجہ سے کشمیریوں کی
زندگی مسلسل اجیرن بنی ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس نے فوجی محاصرے کے 6سو روز مکمل ہونے پر رپورٹ جاری ہے۔ بھارتی فوجیوں نے
اس عرصے کے دوران 7خواتین سمیت 323کشمیری شہید کیے۔ زیادہ تر کو محاصرے اور تلاشی کی نام
نہاد کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
نوجوانوں کو گھروں سے حراست میں لینے کے بعد ان پر مجاہد ہونے یا پھر مجاہد تنظیموں کے ساتھ کام
کرنے کا الزام عائد کر کے شہید کیا گیا۔
گزشتہ 20ماہ کے محاصرے کے دوران ان شہادتوں کے بعد 17خواتین بیوہ اور 39بچے یتیم ہوئے۔ اس دوران
اہل کاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین فائرنگ ، پیلٹ چھروں اور آنسو گیس سمیت
طاقت کے وحشیانہ استعمال بھی کیا گیا۔ اس وحشیانہ عمل سے ایک ہزار7سو 53افراد شدید زخمی ہوئے۔
حریت ہنمائوں، کارکنوں، خواتین، طلبا اور کم عمر لڑکوں سمیت کم از کم14ہزار 6سو21افراد گرفتار کر لیے
گئے۔ فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 1ہزار 8مکان اور دیگر عمارتیں تباہ کیں۔ 106کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔
