Input your search keywords and press Enter.

پاک بھارت بہتر تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس

حریت کانفرنس کاپاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان خطوط کے تبادلے کا خیر مقدم پلوامہ میںطلباء کا بھارت مخالف مظاہرہ ،بھارتی فورسز کاطلباء کیخلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال،جھڑپیں ہوئیں
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان خطوط کے تبادلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سارے اقدامات اسی وقت بار آور ثابت ہونگے جب مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کر لیا جائے گا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کشمیر کے بنیادی مسئلے کے حوالے سے ضروری پیش رفت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس کشمیرپر بات چیت شروع کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ حریت رہنما محمد یوسف نقاش نے بھی ایک بیان میں کشمیرپر پاکستان کا اصولی موقف دہرانے پروزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی۔

ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میںبدھ کو اس وقت زبر دست بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے جب غیر قانونی طورپر زیر حراست گورنمنٹ ڈگری کالج کے ایک طالب علم کو امتحان میں شرکت کیلئے کالج لایا گیا۔

بھارتی پولیس کی گاڑی امتیاز احمد نامی طالب علم کو لیکر جونہی کالج پہنچی تو کالج احاطے میں جمع طلباء نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیے ۔ وہ اپنے ساتھی طالب علم کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیاجس کے بعد طلباء اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
فورسز اہلکاروںنے طلباء پر آنسو گیس کے گولے داغے جبکہ طلباء نے جواب میں ان پر پتھر برسائے۔ کشمیر ٹریڈ الائنس کے ارکان نے بھی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف پریس انکلیو سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی پولیس نے بڈگام اور ڈوڈہ کے علاقوں سے تین نوجوان گرفتار کر لیے۔ معروف آزادی پسند رہنما شہید اشفاق مجید وانی کی شہادت کی برسی کے سلسلے میں جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیاگیا ۔
شہید اشفاق مجید وانی کے اہلخانہ ، لبریشن فرنٹ کے رہنما اور کارکن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ مزار شہدا ء عیدگاہ سرینگر گئے اور شہداء کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری اور انسانی حقوق کے علمبردار محمد احسن اونتونے اشفاق مجید وانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حل طلب تنازعہ کشمیر مقبوضہ علاقے میں جاری قتل عام کی بنیادی وجہ ہے۔
حریت رہنمائوں بلال احمد صدیقی، دیویندر سنگھ بہل اور امتیاز احمد ریشی نے اپنے بیانات میں عالمی برداری پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ بلال صدیقی نے بھارتی پولیس کی طرف سے بارہمولہ میں شب برات پر اپنے فوت شدہ عزیزوں کی قبروں پر جانے پر نو لڑکوںکی گرفتاری کی مذمت کی ۔مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیرکو بھارتی رنگ میں رنگنے کے ایک اور اقدام کے تحت مقبوضہ علاقے کے ضلعی افسروںکو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری عمارتوںاور تنصیبات پر بھارتی جھنڈا لہرا یا جائے۔
یہ ہدایات لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جاری کی ہیں۔مظفر آباد میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام ایک احتجاجی دھرنے میں مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوںکی مذمت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے