Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرار دادیں موجود ہیں، پاکستان بھارت کے مابین مسائل کا واحد حل مذاکرات: شاہ محمود قریشی

ملتان(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وضاحت کی ہے کہ ایران ایک فون پر پالیسی تبدیل نہیں کرتا چین کا یہ بیان پاکستان کیلئے نہیں تھا، ہماری حکومت بھارت سے دوستانہ تعلق کی خواہشمند ہے، پاکستان اوربھارت کے درمیان مسائل کاواحدحل مذاکرات ہیں، امریکا میں موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس کا پیمانہ تھا، واشنگٹن نے ان ممالک کو بلایا جو موسمیاتی تبدیلی کا باعث بن رہے تھے، جنوبی پنجاب کے حوالے سے کسی سازش کوپروان چڑھنے نہیں دیں گے، اخلاقی طور پر سابق نواز شریف کو واپس آنا چاہیے،عدالتوں نے انہیں بہت ریلیف دیا انہیں عدالتوں پر یقین رکھنا چاہیے۔اتوار کوملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے پاکستان سے تعلقات کی نوعیت کو سمجھتا ہوں۔انہوں نے پڑوسی ملک بھارت سے تعلقات کے حوالے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بھارت سے دوستانہ تعلق کی خواہشمند ہے، پاکستان اوربھارت کے درمیان مسائل کاواحدحل مذاکرات ہیں،مسئلہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی کئی قراردادیں موجودہیں،5اگست کے بھارتی اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ ہوا، کشمیر سے متعلق پاکستان کے تاریخی موقف میں وزن ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا میں موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس کا کرائیٹیریا تھا، واشنگٹن نے ان ممالک کو بلایا جو موسمیاتی تبدیلی کا باعث بن رہے تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے کسی سازش کوپروان چڑھنے نہیں دیں گے، وزیراعلی پنجاب سے جنوبی پنجاب کے معاملے والے نوٹیفکیشن پربات کروں گا،بیوروکریسی کے معاملے پرمیں خاموش نہیں ہوں۔ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کے باہر جانے میں کوئی حرج نہیں، مریم نواز کے ٹوئٹ سے لگتا ہے وہ باہر نہیں جانا چاہتی، دیکھنا ہے کہ مریم نواز کے بارے میں عدالتیں کیا کہتی ہیں، نواز شریف کی دفعہ بھی شہباز شریف نے عدالت میں ان کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، اخلاقی طور پر سابق وزیراعظم کو واپس آنا چاہیے،عدالتوں نے انہیں بہت ریلیف دیا انہیں عدالتوں پر یقین رکھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے