Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر:نظر بندی کیخلاف مظاہرے ،گرنیڈ حملہ، 2شہری زخمی

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے علاقہ پلوامہ میں بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے

نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ نامعلوم افراد نے ضلع اسلام آباد کے علاقے سنگھم میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے ایک بنکر پر گرنیڈ سے حملہ کیا تاہم دستی بم سڑک کنارے ہی پھٹ گیا جس سے 2شہری عبدالحامد میر اور محمد اسلم زخمی ہوگئے ، فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی شروع کردی،سرینگر کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھنے سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرینگرمیں میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں جموں وکشمیر کے عوام کے خلاف بھارت کی یلغار کا مل کر مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد کو فروغ دینے پر زوردیا ، انہوں نے کہا کشمیری عوام کے خلاف بھارتی حکومت کی غاصبانہ پالیسی کا مقابلہ کرنے کیلئے مل کر لڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ،ادھرپلوامہ ، سرینگر اور گاندربل میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں وادی کشمیرمیں شراب کی دکانوں کے لائسنز کے اجرا کی مذمت کی گئی ، یہ پوسٹر جموں وکشمیر ینگ مینز لیگ نے جاری کئے ہیں جن پر کشمیری نوجوانوں کے نام پیغامات میں کہا گیا ہے کہ بھارت اس طرح کے غیر اسلامی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کے اخلاق کوتباہ کرنا چاہتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے