Input your search keywords and press Enter.

بھارت سے تعلقات مسئلہ کشمیر کیساتھ مشروط کئے جائیں :آزاد کشمیر اسمبلی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کر لی

مظفرآباد(صباح نیوز) جس میں توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کے عمل کو مسئلہ کشمیر پر پیش رفت سے مشروط رکھے گی اور عالمی سطح پر بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لئے تمام وسائل اور دستیاب مواقع بروئے کار لا تے ہوئے جامع اور جارحانہ سفارتی حکمت عملی کی تشکیل دینے کا اہتمام کرے گی۔ ڈپٹی سپیکر سردار عامرالطاف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ممبران اسمبلی عبدالرشید ترابی اور سید علی رضا بخاری کی پیش کردہ قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت کا حصول ہی مسئلہ کشمیر کا حتمی او ردیرپا حل ہے ۔ مقبوضہ ریاست اور دنیا بھر میں کشمیری تارکین وطن اس ہدف کے لئے مصروف عمل ہیں ۔ حکومت پاکستان اور ریاست پاکستان کا بھی یہی اصولی موقف ہے جسے کسی طور پر کمزور نہیں ہونا چا ہئے ۔علاوہ ازیں ریاست کا سروس سٹر کچر بھی تباہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کشمیری ملازمین کو ریاست سے بے دخل کرتے ہوئے ان کی جگہ آر ایس ایس کے پروردہ اہلکاران تعینات کئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے