ویب ڈیسک: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کورونا کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور شہریت بل کیخلاف احتجاج کرنے پر سختیوں کی مذمت کی ہے۔
لندن کےایمنسٹی انٹرنیشنل آفس سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کووڈ نائنٹین کا خاتمہ کرنے کیلئے لاک ڈاؤن صرف کشمیریوں کو دینے کیلئے لگایا۔ کسی نسل کو سزادینے کیلئے لاک ڈاؤن کرنا قابل مذمت ہے۔
بھارتی فوج نے لاک ڈاؤن کے ساتھ تین کشمیری مزدوروں کو بھی شہید کیا۔ بھارت نے شہریت کے نئے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا اور ہزاروں مظاہرین گرفتار کیے ۔ ایمنسٹی نے رپورٹ میں مزید کہا کہ نہتے شہریوں پر تشدد اور ان کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے مزید کہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر بند کرانا اور ورکرز کو بے روزگار کرنا ملک سے نکالنا قابل مذمت ہے ۔
