سری نگر: جنوبی کشمیر میں3 دنوں میں12 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور مسجد کی بے حرمتی کے خلاف اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ہڑتال کی گئی ۔ احتجاجی ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ، کشمیریوں کی جاری نسل کشی ، بے گناہ نوجوانوں کے بے رحمانہ قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی تھی ۔
کے پی آئی کے مطابق ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں شہید ہورہے ہیں بھارت کشمیر کی نوجوان نسل کو ختم کرنا چاہتا ہے اور دن بدن بے گناہ نوجوانوں کا قتل اس پالیسی کا ایک حصہ ہے۔
انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں ہندوستانی فوجیوں کے ذریعہ ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا بھی نوٹس لیں۔ بھارتی فوج نے ضلع شوپیان کے علاقے جان محلہ میں محاصرے کے دوران ایک مسجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی ۔ فوج نے مسجد پر فائرنگ کرکے مسجد کو نقصان پہنچایا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے بھارتی فوج کے اس مذموم اقدام کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ فائرنگ کے دوران فوجیوں نے مسجد کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ قرآن مجید کی بھی بے حرمتی کی
