Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ترکی کی مسلسل حمایت حوصلہ افزا ہے شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سہ ملکی اجلاس کے ذریعے افغان امن عمل کی رفتار تیز کرنے اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مسئلے پر مسلسل حمایت کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترکی کے دو روزہ دورے کے اختتام پر روانگی سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کی حمایت پاکستانیوں اور کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان، افغانستان اور ترکی پر مشتمل تین ملکی وزرا کے اجلاس میں شرکت کرنا بھی تھا۔ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اعلیٰ سطح کی سٹرٹیجک تعاون کی کونسل کے آئندہ اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جس میں وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان بھی شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے