Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں خواتین پر منظم تشدد کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے، پاکستان

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین پر منظم تشدد کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے۔

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں منظم تشدد اور اجتماعی زیادتی کے واقعات یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سمیت متعدد آزاد کمشنز،انسانی حقوق کی تنظیموں،عالمی میڈیا اور سول سوسائٹی تنظیموں نے دستاویزی شکل میں جاری کی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ آج ہم، 23فروری 1991کو مقبوضہ کشمیر کے گاوں کنن اور پوشپورہ میں کشمیری خواتین کی اجتماعی زیادتی کے المناک واقعات کو یاد کر رہے ہیں۔یہ بدقسمت دن عالمی برادری کے اجتماعی یادداشت پر ایک سیاہ دھبہ کی مانند نقش ہے۔ترجمان نے کہا کہ ذمہ داروں کے احتساب کے فقدان اور متاثرین کیلئے انصاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھارت نے اب بھی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔بھارت اب بھی اپنے غیر قانونی زیر تسلط علاقے میں ریپ،تشدد اور کشمیری خواتین کے قتل کو ریاستی دہشت گردی کے آلہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے