Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر :بھارتی مظالم میں اضافہ ،ایک اور نوجوان کی لاش برآمد،شہریوں کا احتجاج،مظاہرے

سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ کشمیرمیں رمضان المبارک اور کورونا کے بڑھتے کیسوں کے باجود بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا ہے ۔مقبوضہ کشمیر سے ایک اور نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ،بھارتی دہشتگردی کیخلاف کشمیریوں نے احتجاج اور مظاہرے کئے ، مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کو جموں اور سرینگر کے سیکرٹریٹ میں کام کی ہدایت کی گئی ہے ،کورونا میں اضافہ ہوا ہے جبکہ امتحانات ملتوی اور یونیورسٹی بندکردی گئی ہے ۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کیلئے نافذ کرفیو کے باعث 20اضلاع میں عام زندگی کی رفتار تھم گئی، کولگام اور گاندربل میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں چار رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ، تاجر تنظیموں نے مقبوضہ کشمیرٹریڈ یونین ملازمین کے حقوق سلب کرنے کے لئے ٹاسک فورس کے قیام پر اظہار تشویش کیا ہے ، سرینگر لداخ شاہراہ کو برفباری کی وجہ سے دوبارہ بند کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ کے گمشدہ نوجوان کی لاش 27روز بعد جھیل ولر سے برآمد کی گئی جس کی شناخت رونق حسن بٹ کے نام سے ہوئی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں اور کورونا وائرس اور ماہ رمضان کے دوران بھی ان میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ،کشمیریوں نے کئی علاقوں میں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے ۔ ،لوگوں نے بھارتی فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ کورونا کیسوں میں اضافے کے بعدکشمیر یونیورسٹی نے آف لائن منعقد ہونے والے تمام پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ امتحانات کو 2مئی تک ملتوی کردیا گیا جبکہ یونیورسٹی بھی28اپریل تک بند رہے گی۔مقبوضہ کشمیرمیں سول سیکریٹریٹ دفاتر منتقلی کو موخر کرنے کے فیصلے کے بعد کٹھ پتلی سرکارنے کہا ہے کہ مختلف محکموں کے افسران و ملازمین جو سول سیکرٹریٹ میں تعینات ہیں،جموں اور سرینگر کے سیکریٹریٹ میں کام کرینگے ۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق زرعی پیدوار و بہبود کسان محکمہ کے ڈائریکٹر فائنانس،ایڈیشنل سیکریٹری،انڈر سیکرٹری اور ان کا عملہ،محکمہ اینمل شیپ ہسبنڈری کے ڈائریکٹر فائناس،ڈپٹی سیکرٹری(قانون)انڈر سیکرٹری اور ماتحت عملہ،ا آر آئی ٹرینگس کے ایڈیشنل سیکرٹری،محکمہ کاپریٹو کے انڈر سیکرٹری و دیگر ماتحت عملہ،شہری ہوا بازی کے انڈر سیکرٹری کے علاوہ دیگر ماتحت عملہ سرینگر کے سول سیکرٹریٹ میں ہی تعینات رہیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے