کراچی (اسٹاف رپورٹر )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن کانفرنس بعنوان ’’اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر اثرات‘‘ کا انعقاد کیا گیا ، صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اور چیئر مین آئی آر آر سینیٹر رحمان ملک نے کی، کانفرنس سے معروف دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) غلام مصطفی، بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما اور سابق سینیٹر ستارہ ایاز، جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد ،جمعیت علماء اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر طلحہٰ محمود ،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور،مرکز مطالعات پاکستان و خلیج کے صدرناصر شیرازی او رفلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا، مقررین کاکہنا تھا کہ کشمیر کاز اورر فلسطین کا ز پاکستان کی نظریاتی بنیاد ہیں ، اسرائیل غاصب صہیونیوں کی جعلی ریاست ہے اور فلسطین ، فلسطینیوں کا وطن ہے، رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منایا جائے، حکومت سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کرے ۔
کشمیر اور فلسطین کاز پاکستان کی نظریاتی بنیاد ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کانفرنس
