جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے تمام اضلاع کی مختلف مساجد میں بھارتی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں دوران قید شہید ہونے والے تحریک آزادی کشمیر کے رہنما محمد اشرف خان صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ،جس میں اہل کراچی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اہل کشمیر اوران کیتحریک جدوجہد آزادی سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ۔محمد اشرف خان صحرائی سمیت شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے ۔جامع مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا میں اد اکی گئی نما زجنازہ کی امامت امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی اورخطبہ جمعہ دیا۔حافظ نعیم الرحمن خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ،کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی تکمیل پاکستان کی جنگ ہے ،حکمران طبقہ بھارت کے ساتھ خواہ کتنا ہی معذرت خواہانہ اور بزدلانہ رویہ اختیار کرے پاکستانی عوام کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی پشتیبانی جاری رکھیںگے ،اہل کشمیر نے آج تک بھارت کا تسلط اور غلامی قبول نہیں کی ،کشمیریوں کا خون اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے ضرور آزادی حاصل کرے گا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب افواج نے 5اگست 2019سے کرفیو اور لاک ڈاؤن لگایا ہوا ہے، محمد اشرف خان صحرائی شہید نے بھارتی غاصب افواج کے خلاف مزاحمت جدوجہد ،دین حق کے غلبہ کی فکر اور آخر ت کو سنوارنے کی کوششوں میں اپنی زندگی گزاردی ۔جیل میں بیمار ہوئے تو انہیں علاج کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی جس کی باعث جیل میں ہی انتقال کرگئے ،کشمیریوں پر ان کی زندگی تنگ کردی گئی ہے ،آزادی کشمیر کے حریت رہنما محمد اشرف خان صحرائی بھارتی جیل کی قید میں شہید ہوگئے ، شہیدنے اپنی بیشترزندگی بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتوں میں گزاردی ،آج بھی متعدد کشمیری رہنما اور نوجوان بھارتی جیلوں میںقیدہیں اور آزادی کی تحریک چلارہے ہیں۔
مساجد میں کشمیری حریت رہنما اشرف صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئیں
