Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کا محمد زبیر کو جواب

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متعلق بھارتی آرٹیکل کے معاملے پر لیگی رہنما محمد زبیر کے بیان کا جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے شاہ محمود قریشی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ پاکستان کو مودی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے اس بیان کو غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، بھارت میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے معاملے پر کشمیر کے ڈھانچے میں جو تبدیلی ہورہی ہے اس پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس ری سٹرکچرنگ کو رکوانے کیلئےمنصوبہ بندی بھی کررہا ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں بہتری و مسئلہ کشمیر سے متعلق سعودی عرب کی ثالثی پر کوئی بات نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ٹویٹ کیا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کیلئے آرٹیکل 370 کے مودی حکومت کے اقدام کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک تاریخی یو ٹرن ہے کیا پاکستان کشمیر سے متعلق اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے