Input your search keywords and press Enter.

وزیراعظم کی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات، اسلاموفوبیا اور مسئلہ کشمیرپر تبادلہ خیال

اعلامیے کے مطابق او آئی سی سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر پرتنظیم کے کردار سے آگاہ کیا اور کہا کہ او آئی سی نے ثابت قدمی کے ساتھ کشمیر کاز کی حمایت کی اور او آئی سی مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیامی میں کونسل وزرائے خارجہ نے اس معاملے پر جامع قراداد بھی پیش کی۔

وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل او آئی سی نے مختلف امور میں تعاون پر بھی گفتگو کی، اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 48 ویں سیشن کی میزبانی کا منتظر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے