کھوئی رٹہ (نامہ نگار) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما و نوجوان امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ مسلم کانفرنس پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کریں گے مسلم کانفرنس حلقہ کھوئی رٹہ سمیت پورے آزاد کشمیر میں ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے کارکنان متحد و منظم ہیں کامیابی دور نہیں ہے آمدہ الیکشن مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بھی اہمیت کے حامل ہیں تحریک آزا دکشمیر اور کشمیری عوام کے لیے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی بڑی خدمات ہیں جن کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا موجودہ حالات میں بھی مسلم کانفرنس ہی مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما و نوجوان امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں پوری پاکستانی و کشمیری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے مسلم کانفرنس کا کشمیر کے حوالہ سے جاندار موقف رہا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا آر پار کے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہو گا جدوجہد آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے راجہ رضوان نصیب نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن قریب ہیں کارکنان مسلم کانفرنس متحد ہو کر جماعت کی کامیابی اور مزید مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں انشاء اللہ جیت مقدر بنے گی ۔
الیکشن میں جیت مسلم کانفرنس کا مقدر بنے گی، راجہ رضوان نصیب
