Input your search keywords and press Enter.

ہم کشمیر یوں کی مدد کررہے ہیں یہ خام خیالی ہے ، کشمیر ی تکمیل پاکستان کیلئے کوشاں ہیں ،(نعیم لودھی)

روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر)نعیم لودھی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بہت اہمیت کا مسئلہ ہے ، کشمیریوں سے بات کیے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ، کشمیریوں اور پاکستانی عوام کو نظر انداز کر کے اس کا حل نکالا ہی نہیں جا سکتا، وہاں کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں ، ہم شہداء کے خون کو کس طرح بھلا سکتے ہیں ، اشرف صحرائی بھارت کی قید میں کرونا کی وجہ سے وفات پا گئے ، بھارت کو چاہئے تھا کہ ان کو مناسب علاج فراہم کرتا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ کہا کہ ہم سوچتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کی مدد کر رہے ہیں یہ تو ہماری خام خیال ہے ، در اصل کشمیری ہماری مدد کررہے ہیں ، وہ تکمیل پاکستان کیلئے کوشاں ہیں ، جب بھی ہم بات کرتے ہیں تو کبھی بھی آخری لائن پر بات نہیں ہوتی ، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ، ہ میں کبھی بھی اپنے آپ کو کمزور ظاہر نہیں کرناچا ہیے ، مقبوضہ وادی میں آر ایس ایس ظلم ڈھا رہی ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے