Input your search keywords and press Enter.

جموں و کشمیر: کورونا سے بڑھتی اموات کے درمیان اچھی خبر ، سرینگر میں 24 دن کے بعد سب سے کم معاملات درج

 دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کشمیر میں 14 مئی کو ہی بائیس دن کے بعد سب سے کم کورونا کے نئے معاملات درج کئے گئے تھے ۔ 14 مئی 2020 کو کشمیر میں کُل 3767 جانچ نمونوں میں سے صرف 5 نمونے کووڈ مثبت پائے گئے تھے ۔
میرشبیراحمد
جموں و کشمیر: کورونا سے بڑھتی اموات کے درمیان اچھی خبر ، سرینگر میں 24 دن کے بعد سب سے کم معاملات درج جموں و کشمیر: کورونا سے بڑھتی اموات کے درمیان اچھی خبر ، سرینگر میں 24 دن کے بعد سب سے کم معاملات درج
سرینگر : جموں و کشمیر کی سرمائی دارلحکومت سرینگر میں آج چوبیس روز کے بعد سب سے کم کووڈ معاملات درج کئے گئے ۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق آج جموں و کشمیر میں کُل 3027 نئے کووڈ 19 کے کیسز پائے گئے ، جن میں سے 1516 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے ۔ کشمیر وادی میں پائے گئے کووڈ مثبت معاملات میں سے سرینگر میں 379 مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں ، جو 19 اپریل 2021 کے بعد سب سے کم معاملے ہیں ۔

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسعد نے کووڈ مثبت معاملات میں اس کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ایک ٹویٹ کے ذریعہ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد پچھلے 20 دن میں سب سے کم ہے ، لیکن ابھی بھی یہ معاملات زیادہ ہیں ، جنہیں مزید کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے عوام سے مدد طلب کی ۔

وادی کشمیر میں سرینگر سب سے زیادہ کووڈ وائرس کے نشانے پر رہا ہے ۔ کشمیر کے دس اضلاع میں کُل 32646 کووڈ ایکٹیو معاملات میں سے 9813 یعنی 30 فیصد سرینگر ضلع میں موجود ہیں ۔ جہاں تک اموات کا تعلق ہے تو اس میں بھی سرینگر ضلع سب سے زیادہ متاثر رہا ہے ۔ ابھی تک کشمیر میں ہوئی کُل 1656 اموات میں سے 40 فیصد اموات سرینگر ضلع ہوئی ہیں ۔

کووڈ19 سے صحتیاب ہوئے مریضوں کی تعداد میں بھی آج بہتری دیکھنے کو ملی ۔ 14 مئی کو کشمیر وادی میں 2751 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جن میں سے 1248 یعنی 45.3 فیصد صحتیاب ہوئے مریضوں کا تعلق سرینگر ضلع سے ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال کشمیر میں 14 مئی کو ہی بائیس دن کے بعد سب سے کم کورونا کے نئے معاملات درج کئے گئے تھے ۔ 14 مئی 2020 کو کشمیر میں کُل 3767 جانچ نمونوں میں سے صرف 5 نمونے کووڈ مثبت پائے گئے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے