Input your search keywords and press Enter.

کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے عملی جہاد کی ضرورت ، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلمان ممالک دستبرداری کا اعلان کریں سراج الحق کا مطالبہ

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کی اآزادی کیلئے عملی جہاد کی ضرورت ہے اور جن مسلمان ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے وہ دستبرداری کا اعلان کریں۔

اسلام آباد ڈی چوک میں اسرائیل کے خلاف ’القدس ملین مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 12 سو سال فلسطین پرمسلمانوں کی حکومت رہی،دنیابھرسےیہودیوں کوجمع کرکےفلسطین پرناجائزقبضہ کیا گیا،اسرائیل کا سرپرست امریکہ ہے ،پچھلے 72 برس سے فلسطین میں آگ و خون کا کھیل جاری ہے۔ انہوں نےکہاکہ اہل پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، گھروں سے نکل کر فلسطین اور مسجد اقصی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ،آج کا ملین مارچ اللہ تعالی کے ہاں بہت زیادہ محبوب ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اہل پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،12 دنوں تک مسجد اقصٰی اور غزہ پر بارود کی بارش ہوتی رہی،300 سے زائد لوگوں کو گلی کوچوں میں بموں کا نشانہ بنایا گیا ،فلسطینیوں نے خون آلود چہروں کے ساتھ مسجد اقصٰی میں سجدے کیے،فلسطینیوں کو سلام انہوں نے جدوجہد آزادی کو زندہ رکھا ہے ،فلسطین انبیاءکی سر زمین ہے، فلسطین کی سرزمین پر اللہ نے رسول اللہﷺ کو ملاقات کو شرف بخشا،آج پھر ایک صلاح الدین ایوبی کی ضرورت ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ فلسطینی مسلسل اسرائیل کے ناجائز قبضے کےخلاف لڑ رہے ہیں ،اللہ کا فرمان ہے یہود و نصاریٰ کبھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے،یو این او بدمعاشوں کا ایک ٹولہ ہے،اقوام متحدہ نے کبھی مسلمانوں کا ساتھ نہیں دیا،یو این او نے سوڈان کو توڑنے کیلئے کردار ادا کیا اور روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموشی اختیار کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے