پاکستان کے علاقائی معاشی استحکام کے وڑن کی تکمیل کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے ۔ وہ یورپین پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ میک السٹر کی دعوت پر بدھ کو یورپین پارلیمنٹ خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کر رہے تھے۔
ہندوستان نے پاکستان کی امن کی خواہش کو پس پشت ڈالتے ہوئے، اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کیا،مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر جاری بھارت سرکار کے منظم مظالم اور آبادیاتی تناسب میں غیر قانونی تبدیلیوں کو فی الفور روکا جائے۔ ای۔ یو ڈس انفولیب کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کو کسی تیسرے ملک کو اپنے اداروں کا نام استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے۔
