وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،افغان امن عمل اور فلسطین کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہیں،پاکستان مسائل کا مستقل منصفانہ حل کا متمنی ہے
، غزہ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو جبرو استبداد سے نجات دلانے کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، خطے میں امن و استحکام اور روابط کے فروغ کیلئے افغان امن عمل کا نتیجہ خیز ہونا انتہائی ضروری ہے۔پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوذکر وفد
