Input your search keywords and press Enter.

وزیر اعظم عمران خان سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ممبران قانون ساز اسمبلی علی شان سونی، علی رضا بخاری، صغیر چغتائی ، سابق سپیکر انوارالحق اور سابق وزیر شہزاد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرلی ہے۔

ممبران قانون ساز اسمبلی نے کہا ہے کہ جس مدبرانہ اور مربوط حکمت عملی سے وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو مالی بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور جس موثرانداز میں انہوں نے بین الاقوامی فورمز پر نہ صرف کشمیر بلکہ اسلام کا مقدمہ لڑا ہے وہ نہایت قابل تحسین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ویژن اور عملی اقدامات سے متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو مزید آگے بڑھا سکیں۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، ارشد داد، سلطان محمود چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے