Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر، ضلع پلوامہ کے 3 نوجوان پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل

مذکورہ نوجوانوں پر الزام ہے کہ وہ اس سال یکم اپریل کو علاقے میں قابض فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ایک معرکہ آرائی کے دوران سنگبازی میں ملوث تھے۔
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں تین نوجوانوں کو کالے قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت جیل منتقل کیا گیا ہے۔ مذکورہ نوجوانوں پر الزام ہے کہ وہ اس سال یکم اپریل کو علاقے میں قابض فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ایک معرکہ آرائی کے دوران سنگبازی میں ملوث تھے۔ مذکورہ نوجوانوں میں سمیر مشتاق لون ولد مشتاق احمد لون، مدثر احمد لون ولد نور محمد لون اور سمیر احمد لون ولد بشیر احمد لون ساکنان کاکا پورہ شامل ہیں۔ تینوں کو کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ تینوں نوجوان پہلے سے ہی پولیس حراست میں تھے، اب اُن پر ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ کا اطلاق عمل میں لاکر جیل بھیجا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 5 اگست 2019ء کے بعد بھارت نے وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے جس کے تحت مزاحمتی قائدین سمیت ہزاروں نوجوان تاحال جیلوں میں قید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے