Input your search keywords and press Enter.

دفتر خارجہ کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی غیر قانونی تحویل میں بے پناہ تشدد سے نوجوان کشمیری محمد امین ملک کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):پاکستان نےمقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی غیر قانونی تحویل میں بے پناہ تشدد سے نوجوان کشمیری محمد امین ملک کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال کشمیری عوام کے جائز حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔

ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فورسز نے جنوری 2021 کے بعد سے اب تک نام نہاد “سکیورٹی آپریشن” کے نام پر جعلی مقابلوں میں 50 بے گناہ کشمیری شہریوں کو شہید کیا ہے۔ نابالغ بچوں سمیت جوانوں کو بیدردی سے قتل کیا جاتا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کی نظربندیاں بھی بلا روک ٹوک جاری ہیں جبکہ تدفین کے لئے شہداء کی میتوں کو واپس کرنے سے انکار کرنا بھارتی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے لئے بھارت کو ذمہ دار ٹھہرائے اور اقوام متحدہ کی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر کے پرامن حل کے لئے کام کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے