احد رضا میر اور سجل علی رواں ماہ جون میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ویب سیریز “دھوپ کی دیوار” میں دکھائی دیں گے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں سجل علی کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ “ایک چھوٹا سا سوال پوچھنا تھا آپ سے، چلیں پہلے اس کا سیاق و سباق سمجھ لیتے ہیں۔”
وہ مزید کہتی ہیں کہ “میں 19سال کی تھی جب میرے والد بارڈر پر ایک جنگ میں شہید ہوگئے تھے، اب آپ پہچانیں، میں پاکستانی ہوں یا ہندوستانی۔”
“دھوپ کی دیوار” رواں ماہ جون میں بھارتی اسٹریمنگ پلی فارم زی فائیو پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے، اور اب مداحوں کے طویل انتظار کے بعد سجل اور احد رضا میر کی آنے والی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔
