Input your search keywords and press Enter.

اشرف صحرائی نے اپنی زندگی آزادی کشمیر کیلئے وقف کئے رکھی، مقررین، بارسلونا میں تعزیتی ریفرنس

تحریک کشمیر اسپین کے زیر اہتمام بارسلونامیں مقبوضہ جموں کشمیر تحریک حریت کے رہنما اشرف صحرائی جو گزشتہ دنوں بھارتی جیل میں زندگی کی بازی ہارگئے تھے کا تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بارسلونا کی تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید کی سعادت حافظ احمد اور نعت رسول مقبول عدن انصاری اور ملی نغمہ ترانہ علی انوارنے پیش کیا۔تقریب کی صدارت تحریک کشمیر کے صدر محمد شفیق تبسم نے کی جب کہ سٹیج سیکریٹری کے فرائض سیکرٹری آصف الرحمٰن نے سر انجام دیئے۔ تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل عمران علی چوہدری، پاک فیڈریشن کے صدرثاقب طاہر،مسلم سوسائٹی کے صدر قاری ظفر اقبال کے علاوہ فلسطینی رہنما مُوزید اوراسکیرا ریپبلیکانہ کے سنتاکلومہ کے کونسلر سیم نوُنینز،ای یو پاک فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان نے خطاب کیا اور کہا کہ اشرف صحرائی شہید کی زندگی اور کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے اور شہادت تک کے سفر کو بیان کرتے ہوئے کہامحمد اشرف صحرائی شہید مقبوضہ کشمیر کے وہ نامور سپوت تھے، جنہوں نے صحیح معنوں میں اپنی زندگی آزادی کشمیر کے لیے وقف کر دی تھی۔ وہ سید علی گیلانی کے حقیقی جانشین تھے، اس لیے بھارتی حکومت ان سے جان چھڑانا چاہتی تھی۔ یہ کتنا بڑا صدمہ ہے کہ ان کی حراستی ہلاکت پر بھی بے حس دنیا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ اشرف صحرائی شہید ایثار و قربانی اور صبر و استقامت کا بہترین نمونہ تھے۔ عزم و استقلال کی ایسی چٹان تھے، جنہیں دنیا کی کوئی طاقت مقصدِ عظیم سے ہٹا نہیں سکی۔ کوئی لالچ انہیں خرید نہیں سکا۔ انہوں نے بڑے مصائب برداشت کیے حتیٰ کہ چھوٹے بیٹے کی شہادت بھی انہیں اپنے عظیم مقصد کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکی۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ظلمت کے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور آزادی کا سورج طلوع ہوگا، انشاءاللہ، مقررین نے اپنے خطابات میں بھارت کے ظالمانہ رویے کی سخت مذمت کی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت پر اقوام عالم کی توجہ پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے