Input your search keywords and press Enter.

ناکام حکومت نے کشمیر کی 73سالہ جدوجہد ختم کردی،سراج الحق

فیصل آباد :امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے ،یہ کیسا بجٹ ہے جو 2 دن بعد ہی پٹرول ،آٹے کی قیمت بڑھا دی گئی ،حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم اور مافیاز کی آمدن میں اضافہ عوام کی آمدن کم ہوگئی،اس حکومت نے ریاست مدینہ کےنام پر قوم سے جھوٹ بولا،انہوں نے کہا ناکام حکومت نے کشمیر کی 73سالہ جدوجہد ختم کردی، متنازع قوانین پاس کرکے آئندہ الیکشن کو پہلے ہی متنازع بنا دیا گیا ۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ پیش کر تے ساتھ ہی یوٹرن لینا شروع کر دیا ہے ،بجٹ کے دو دن بعد تیل آٹے کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ،بنک ٹرانزکشن پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا ، آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے ،ہماری حکومت آئی ایم ایف کے اشارے پر چل رہی ہے ، پاکستان دنیا کا.

انہوں نے کہا متنازع قوانین پاس کرکے آئندہ الیکشن کو پہلے ہی متنازع بنا دیا گیا،لیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ حکومت نے الیکشن ترامیم غیر قانونی کی ہیں ،اس حکومت نے وعدہ کیا تھاکہ ریاست مدینہ قائم کریں گے ،لیکن حکومت نے اس معاملے پر بھی جھوٹ بولا.

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے کشمیری عوام کی 73 سالہ جدوجہد بھی ختم کر دی ، اس حکومت کی ناکامی کی وجہ سے انڈیا نے کشمیر پر مکمل کنٹرول کر لیا ،اب بھارت کشمیر میں ہندوؤں کی تعداد بڑھا رہا ہے ،چند سال بعد بھارت خود کشمیر میں الیکشن کروائے گا ،حکومت کی ناکام پالیسیز کی وجہ سے ہی آج ہمیں یہ دن دیکھنا پر رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے