اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے بھارت پر جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف پیلٹ گنوں کا استعمال روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کسی بھی طرح سے سکیورٹی فورسز سے منسلک کرنے کے اقدامات بند کیے جائیں.
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ‘بچوں اور مسلح تصادم‘ کے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ پر پیر کے روز بحث کے دوران بھارت سے اپیل کی کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال نہ کیا جائے۔
رپورٹ میں بھارت سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو کسی بھی طرح سے سکیورٹی فورسز سے منسلک نہ کرے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ بھارت بچوں کو کس طرح سے سکیورٹی فورسز کے ساتھ منسلک کر رہا ہے۔
