Input your search keywords and press Enter.

وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون کر کے ان سے کشمیر، افغانستان اورفلسطین کے مسائل پر گفتگو کی۔

عمران خان کا ایرانی صدر کو فون ،اہم مسائل پر گفتگو
وزیر اعظم نے الیکشن میں کامیابی پر صدر رئیسی کو مبارکباد دی اور مسئلہ کشمیر کی مستقل حمایت پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ پناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران دونوں کیلیے سنگین خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔انہوں نے اس مسئلہ کے سیاسی حل پرزوردیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے کشمیر اور فلسطن کے دیرینہ مسائل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزوردیا۔ وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب ایرانی صدر نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ممالک کے دوروں کی دعوت بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے