Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کونسل یورپ پر سوں برسلز میں کیمپ لگائے گی

کشمیرکونسل یورپ 13جولائی 1931کے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تیرہ جولائی بروز منگل برسلز میں یورپی وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر کے سامنے ایک روزہ کیمپ لگائے گی۔13جولائی 1931کو ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر 22کشمیریوں کو اس وقت یکے بعد دیگرے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا جب وہ عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وہاں جمع تھے۔ عبدالقدیر نے کشمیریوں کو ڈوگرہ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کیلئے کہاتھا۔چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضا سید نے برسلز میں جاری اپنے ایک بیان میں تیرہ جولائی1931 کے شہداء سمیت تمام کشمیری شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیر بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزاد ی حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا تیرہ جولائی کو برسلز میں ایک روزہ کیمپ کے اختتام پر یورپی وزارت خارجہ کے حکام کو ا یک عرضداشت بھی پیش کی جائے گی جس میں ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں بچوں کے حقوق کی پامالیاں روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے