Input your search keywords and press Enter.

قابض بھارتی فورسز کا مکروہ چہرہ بے نقاب، وادی میں کیمیائی مواد کے استعمال کا انکشاف

مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کی عملدار کالونی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کیا، نوجوانوں کی شناخت عرفان اور بلال احمد کے نام سے کی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جعلی آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے انتہائی درندگی کا مظاہرہ کیا، دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں گھر میں قید کیا، بعد ازاں گھر کو دھماکہ خیز کیمیائی مواد سے اڑادیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جھوٹے سرچ آپریشنز کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے