اسلام آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین، مری، مالاکنڈ، صوابی اور آزادکشمیر میں بارشیں جاری ہیں جب کہ نیلم آزاد کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ادھر چلاس شہر سمیت ضلع بھر میں بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔
