Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کی آزادی تحریک انصاف کے دور میں ہو گی :نورالحق

عالمی و ملکی سطح پر ناموس رسالتؐ، مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا پر سب سے توانا آواز وزیر اعظم عمران خان کی ہے ۔آزاد جموں و کشمیر کے علما و مشائخ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی شخصیت کی کئی جہتیں ہیں تاہم انکے جذبہ حُب رسول ؐ، ریاست مدینہ کے طرز پر پاکستان کی تعمیر نو نے دین دار طبقے کو خصوصی طور پر متوجہ کیا ہے ۔کشمیر کی آزادی ،تحریک انصاف کے ہاتھوں ہو گی ، 25جولائی پہلے کی طرح نئی تاریخ رقم کرے گا۔ ڈاکٹر پیر علی شاہ بخاری، امجد آفریدی، اشرف قریشی، مولانا الطاف بٹ، علامہ ظہیر عباس قادری، صاحبزادہ انضمام الحق ، صاحبزادہ غلام محی الدین ، پیر شبیر بخاری، مفتی خورشید ، قاری علی اکبر نعیمی نے اپنے خطاب کے دوران موجودہ حکومت اور تمام ریاستی اداروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے