Input your search keywords and press Enter.

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیر اعلی ہاوس کراچی میں ریلی، بھارت کے خلاف نعرے

کراچی  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پانچ اگست کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا تھا اور ہم نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کورونا ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ ریلی کا انتظام کمشنر کراچی نے کیا۔ ریلی میں صوبائی وزراء ، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ ندیم انجم، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار چوہدری اور دیگر اعلیٰ افسران اور معزر افراد نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کی لان میں پاکستان اور کشمیر پرچم لہرائے گئے، ریلی کے شرکائ￿ نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کی تصاویر اٹھا کر واک کیا، ریلی سے قبل کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کی شروعات قومی ترانے اور کشمیری نغمے سے کی گئی۔ تمام ریلی کے شرکاء نے پاکستان او کشمیر کی جھنڈیاں ہاتھ میں اٹھا رکھی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے